عدلیہ کی طاقت نہیں چھیننے دی جائے گی نوازشریف

سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر وزیراعظم پرویز اشرف کو بھی گھر جانا پڑے گا، لندن میں گفتگو

سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر وزیراعظم پرویز اشرف کو بھی گھر جانا پڑے گا، لندن میں گفتگو . فوٹو ایکسپریس

مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو بھی گھر جانا پڑیگا۔ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ عدلیہ کا سرنیچا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے


جبکہ پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ عدلیہ کی طاقت چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ایسا کرنے نہیں دیا جائے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ ایک شخص کی کرپشن چھپانے کیلیے توہین عدالت کی جارہی ہے تاہم سپریم کورٹ حکومت کی کرپشن کے آگے دیوار بن کر کھڑی ہے۔ حکمران سوئٹرزلینڈ سے سارا پیسہ واپس لے آئیں تو سارا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
Load Next Story