’’دعوتِ عشق‘‘ کی پروموشن کے لیے تاج محل میں قوالی نائٹ

قوالی نائٹ میں ساجد واجد کی پرفارمنس، تاج محل پہلی مرتبہ آئی ہوں، پرینیتی چوپڑا

آگرہ: فلم ’’دعوت عشق ‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلہ میں تاج محل کے لان میں منعقدہ تقریب میں اداکار ادتیہ رائے کپور اور پرینیتی چوپڑا سٹیج پر بیٹھی ہیں۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی نئی فلم ''دعوت عشق'' کی پروموشن کے لیے تاج محل میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔


میوزک ڈائریکٹر ساجد اور واجد نے فلم ''دعوت عشق'' کے میوزک کی کمپوزنگ کی ہے۔ قوالی نائٹ میں انھوں نے فلم کے کچھ گانوں پر پرفارم کیا۔ اس موقع پر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنیوالی پرینیتی چوپڑا اور ادیتیا رائے کپور بھی موجود تھے۔

پرینیتی چوپڑا کا تاج محل کا یہ پہلا دورہ تھا۔ اس سے قبل انھوں نے فلم کی پروموشن کے لیے فتح پور سیکری کا بھی دورہ کیا۔ فلم کے ہدایتکار حبیب فیصل ہیں جب کہ ادیتیا چوپڑا نے اسے پروڈوس کیا ہے۔ مذکورہ فلم 19 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story