ایئر ٹکٹ پر عائد ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کا طریقہ کار جاری
فضائی کمپنیوں کو مسافروں سے ٹیکس لے کر 1 ماہ کے اندر قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایئرلائنز، ٹریول ایجنٹس وعام مسافروں پرعائد کردہ ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے تاہم غیرملکی سفارتکار اور پاکستان میں تعینات سفارتکار اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو ایف بی آر سے دستیاب ترمیمی ایس آر او نمبر 817(I)/2014 کے تحت ایف بی آر نے انکم ٹیکس 2002 میں ترامیم کی ہیں۔ مذکورہ ترمیمی رولز کے مطابق رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ایئر لائنز، ٹریول ایجنٹس و عام مسافروں کے ملکی و غیر ملکی ہوائی سفر کے لیے ایئرٹکٹس پر عائد کردہ ایڈوانس ٹیکس وصولی کے پروسیجر کے لیے انکم ٹیکس رولز کے دوسرے پارٹ میں تیسری ڈویژن کے بعد ایک نئی ڈویژن شامل کی گئی ہے جس میں شق نمبر 43 کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ براہ راست ایئر ٹکٹ جاری کرنے والی ایئرلائنز کو مسافروں سے ایئر ٹکٹ پر ٹیکس کٹوتی کرکے 7 دن سے 1 ماہ کے اندر اندر قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگا اور اس ایڈوانس ٹیکس کے حوالے سے ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس اسٹیٹمنٹس جمع کرانا ہوں گی۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ کسی کمپنی یا دوسرے ذرائع سے ایئرٹکٹس کے اجرا پر ایئر لائنز کو ادا کردہ ایڈوانس ٹیکس کی رقم بھی قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے تحت جاری کیے جانے والے پرفارمے میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ اسٹیٹمنٹس میں جس ایئرلائن کے لیے ٹکٹ جاری ہورہے ہیں ان کے نام، خام کرایہ، ٹیکس کٹوتی کی رقم اور اس کی تاریخ، ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ اور سی پی آر نمبر بھی دینا ہوں گے۔