طوفانِ بادوباراں اور گولی سے تحفظ فراہم کرنیوالا سلیپنگ بیگ

یہ فل سائز بیگ اسی مٹیریل سے بنایا گیا ہے جسے بلٹ پروف جیکٹوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔


Net News September 16, 2014
طوفان سے بچنے کے لیے یہ شیلڈ انتہائی سستی ہے اور اسے کسی بھی جگہ سنبھال کر رکھا جاسکتا ہے. فوٹو : فائل

MULTAN: ان حضرات کے لیے جو شدید طوفان والی جگہوں پر رہتے ہیں یا پھر وہ لوگ جو موسم کی شدت کے باوجود کیمپنگ ٹرپ کا ارادہ رکھتے ہیں اس سلیپنگ بیگ کی ایجاد کی خبر ایک خوش کن خبر ہے۔

ایک مسوری بیس موجد نے شدید جھکڑ اور طوفان میں محفوظ رہنے کے لیے نسبتاً سستا سلیپنگ بیگ تیار کیا ہے یہ فل سائز بیگ اسی مٹیریل سے بنایا گیا ہے جسے بلٹ پروف جیکٹوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ طوفان سے بچنے کے لیے یہ شیلڈ انتہائی سستی ہے اور اسے کسی بھی جگہ سنبھال کر رکھا جاسکتا ہے، اسے تہہ کرنے کے بعد اس کا وزن صرف 12 پونڈ ہوتا ہے۔

اسے کھول کر ایک کوئین سائز بیڈ کے برابر کیا جاسکتا ہے اور اس میں دو بالغ افراد کے علاوہ ایک بچہ بھی سوسکتا ہے۔ عام سلیپنگ بیگ آپ کو چوٹوں سے نہیں بچاسکتا لیکن اس بیگ میں اگر دوسو میل فی گھنٹے کی رفتار سے چھید کیا جائے تو بھی پنکچر نہیں ہوتا اور اس طرح یہ دوران طوفان لگنے والی چوٹوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں