افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 78 طالبان جنگجو ہلاک 35 سے زائد زخمی

ہلاک شدگان میں سینئر کمانڈر بھی شامل، ملا برجان سمیت 5 جنگجو ہرات میں مارے گئے، وزارت داخلہ


INP September 16, 2014
آپریشن صوبہ غزنی، لغمان بدخشان، قندھار، زابل، لوگر، کپیسا، پکتیا، ہلمند اور نمروز میں کیا گیا،وزیارت داخلہ۔ فوٹو: فائل

افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میںسینئر کمانڈر سمیت 78 طالبان جنگجو ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے، دوسری جانب طالبان کے حملو ں اور ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 افغان اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

پیر کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن صوبہ غزنی، لغمان بدخشان، قندھار، زابل، لوگر، کپیسا، پکتیا، ہلمند اور نمروز میں کیا گیا جس میں 52 طالبان جنگجو ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا ۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 3 مسلح طالبان صوبہ گوہر کے ضلع شاہرک میں بارودی مواد نصب کرتے ہوئے مارے گئے۔ دوسری جانب وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیسی ساختہ مواد پھٹنے سے 4 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

افغان فورسز نے 24 گھنٹوںکے دوران 3 مختلف صوبوں میںآپریشن کے دوران 21 جنگجوؤں کو ہلاک اور 14 کو زخمی کیا۔ صوبے ہرات میں افغان سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں سینئر طالبان کمانڈر ملا برجان سمیت 5 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔دوسر ی جانب مرکزی صوبہ دائی کندی میں افغان فوج کا ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ضلعی ایئرپورٹ کی دیوار کے ساتھ گر کر تباہ ہوگیا۔ صوبے بغلان میں ایک بم دھماکے میں پولیس اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ۔دوسری طرف صدر حامد کرزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدارتی امیدواراشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ قومی حکومت کے قیام پر متفق ہوگئے ہیں اوردونوں کے درمیان عنقریب حتمی سمجھوتا ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں