سپریم کورٹ کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم
نادرا چوک پیش قدمی کے دوران جب پولیس نے جب سپریم کورٹ سے سامنے روکا تو کارکن مشتعل ہوگئے اور تصادم شروع ہوگیا
وفاقی دارالحکومت کا ریڈ زون رات گئے اس وقت میدان جنگ بن گیا جب تحریک انصاف کے کارکن اور پولیس کے درمیان سپریم کورٹ کے سامنے تصادم ہوگیا جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے کنٹینر سے اعلان کیا گیا کہ کارکن خیموں سے باہر نکلیں اور ڈنڈے اٹھا کر نادرا چوک کی جانب پیش قدمی کریں اور دیگر کارکنوں کو پولیس کے لاٹھی چارج اور گرفتاریوں سے بچائیں، اعلان کے بعد کارکن ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے نادرا چوک کی جانب بڑھے تاہم سپریم کورٹ کے سامنے جب انہیں پولیس نے روکا تو کارکن مشتعل ہوگئے اورپولیس پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے جواب میں اہلکاروں نے انہیں منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
پولیس کی مدد کے لئے رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے تاہم عمران خان کی ہدایت کے بعد کارکنان واپس دھرنے کے مقام پر پہنچ گئے۔ پولیس سے تصادم کے دوران چند فوجی گاڑیاں بھی وہاں سے گزریں جنہیں دیکھ کر کارکنان نے فوج کے حق میں نعرے لگائے۔