خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 20 دہشتگرد ہلاک متعدد ٹھکانے بھی تباہ

جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے علاقوں کوکی خیل اور طورورہ میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

شمالی وزیرستان کی طرح خیبر ایجنسی میں بھی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

AFGHANISTAN:
وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں نے بمباری کرکے 20 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ان کے 3 ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقوں کوکی خیل اور طوردرہ میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، بمباری کے نتیجے میں 20 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کی 3 کمین گاہیں اور اسلحے کے 2 ڈپو بھی تباہ ہوگئے۔ علاقے میں جیٹ طیاروں کی پروازیں اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی طرح خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں بھی پاک فوج اور فضائیہ مشترکہ طور پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔
Load Next Story