دفعہ 144 کا نفاذ ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو طلب کرلیا

7 اگست کو انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کانفاذ غیر آئینی اور غیر قانونی تھا، تحریک انصاف کا موقف

اسلام آباد انتظامیہ سیاسی مقاصد کے تحت کنٹینر نہیں ہٹارہی، شاہ محمود قریشی ۔ فوٹو: فائل

SHARJAH:
ہائی کورٹ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر کل ڈی سی اسلام آباد کو طلب کرلیا ہے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جناب جسٹس اطہر من اللہ نے تحریک انصاف کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے دائر درخواست میں وزرات داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، آئی جی آزاد کشمیر، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے گرفتاریوں کو روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔ سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں کل طلب کرلیا ہے کیس کی مزید سماعت بھی کل ہی ہوگی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ سیاسی مقاصد کے تحت کنٹینر نہیں ہٹارہی، دھرنے میں شرکت کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہاہے۔ عدالت نے ہمارا موقف سنا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ انصاف ضرور ملے گا۔
Load Next Story