تاخیر سے پہنچنے پر مسافروں نے رحمان ملک کو طیارے سے باہر نکال دیا
پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 کو پیر کی شام 7 بجے کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا تھا
پی آئی اے کی پرواز پر 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر مسافروں نے غصے میں آکر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کو طیارے سے باہر نکال دیا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی دو مختلف ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تاخیر سے پہنچنے پر مسافروں نے رحمان ملک کو طیارے میں داخل ہی نہیں ہونے دیا جب کہ ڈاکٹر رمیش کمار کو طیارے میں داخل ہونے کے بعد باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 کو پیر کی شام 7 بجے کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن یہ فلائٹ تقریباً ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جس کے باعث مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔
پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 370 میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ڈیرھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی۔ دوسری جانب تحقیقات میں فنی خرابی ثابت نہ ہونے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہوا بازی نے پرواز کی تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ کراچی کے شفٹ منیجر ندیم اور ٹرمینل منیجر شہزاد کو معطل کردیا۔