شاہد آفریدی قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

مصباح الحق کو آئندہ ورلڈ کپ تک ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم جبکہ شاہد آفریدی کو 2016 تک ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 16, 2014
شاہد آفریدی اس سے پہلے بھی تینوں فارمیٹش میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو آئندہ ورلڈ کپ تک ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم جبکہ شاہد آفریدی کو 2016 تک ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو آئندہ ورلڈ کپ تک ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے جبکہ بوم بوم شاہد آفریدی کو ایک مرتبہ پھر ٹی 20ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے وہ یہ عہدہ 2016 کے ورلڈ کپ تک سنبھالیں گے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ دونوں فارمیٹ کے لئے کپتانوں کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے وہ شاہد آفریدی اور مصباح الحق کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی اس سے پہلے بھی ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20 طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں، قومی ٹیم 2011 کا ورلڈ کپ اور 2012 کا ٹی 20 ورلڈ کپ ان کی قیادت میں کھیل چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں