عمران فاروق قتل کیس 2 ملزمان گرفتارکئے جاچکے تاہم اس وقت وہ ضمانت پرہیں لندن پولیس

ملزمان تک پہنچنے کے لئے 4466 افراد سے پوچھ گچھ اور 3900 شہادتیں ریکارڈ کی جاچکی ہیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ


ویب ڈیسک September 16, 2014
عمران فاروق 16 ستمبر 2010 کو عمران فاروق کو لندن میں قتل کردیا گیا تھا فوٹو: فائل

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے تاہم کیس کے حل کے لئے عوام سے مزید تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر کی چوتھی برسی پر اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پرعزم ہیں اور کیس کی مختلف زاویوں سےتفتیش کی جارہی ہے,قتل کے ملزمان تک پہنچنے کے لئے لندن میٹروپولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ نےاب تک 4 ہزار466 افراد سے پوچھ گچھ کی، 7 ہزار401 دستاویزات کاجائزہ لیا جبکہ 3 ہزار 900 شہادتیں ریکارڈ کی ہیں۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ شہادتوں کی روشنی میں اب تک 2 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم وہ اس وقت ضمانت پر ہیں، کیس کی تفتیش پر پاکستانی حکام سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں, اس کے علاوہ عوام سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی جاتی ہے کہ وہ عمران فاروق کےقتل کیس کی تفتیش میں تعاون کریں تاکہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو 2010 میں آج ہی کے روز لندن میں ا س وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر واپس آرہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں