رحمان ملک اورن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کی وجہ سے فلائٹ میں تاخیرپر پی آئی اے کے 2 منیجرمعطل
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہوا بازی شجاعت عظیم نے شفٹ منیجر ندیم ابڑو اور ٹرمینل منیجر شہزاد علی کو معطل کردیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہوا بازی نے پی آئی اے کی پرواز کی تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ کے 2 منیجرز کو معطل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہوا بازی شجاعت عظیم نے کراچی ایئرپورٹ پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کےلئے پرواز کی تقریباً 2 گھنٹے تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ کے شفٹ منیجر ندیم ابڑو اور ٹرمینل منیجر شہزاد علی کو معطل کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز 370 میں رحما ن ملک اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کے باعث فلائٹ 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی تاہم جب رحما ن ملک طیارے کے قریب پہنچے تو مسافروں نے انہیں اندر داخل ہی نہیں ہونے دیا جب کہ رمیش کمار کو بھی طیارے سے باہر نکال دیا۔