الطاف حسین نے پارٹی کے وزراسینیٹرزاورتنظیمی ذمہ داران کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

ایم کیو ایم کے قائد نے رابطہ کمیٹی کے اراکین اور وزرا کے شادی بیاہ کی تقریبات میں جانے پر پابندی عائد کردی

الطاف حسین نے ارکان اسمبلی، وزرا اور تنظیمی عہدیداران کو شہدا کے لواحقین اور گم شدہ کارکنوں کے اہل خانہ سے عزت سے پیش آنے کی بھی تاکید کی۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے پارٹی وزرا اور سینیٹرز سمیت تنظیمی ذمہ داران کے اثاثوں کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا مشترکہ اجلاس ہوا جو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پارٹی میں اصلاح کے لئے منعقد کیا گیا تھا، اجلاس میں الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اہم فیصلوں کی منظوری دی جس کے تحت ایم کیوایم کے قائد نے رابطہ کمیٹی کے رکن کنور خالد یونس کی سربراہی میں اثاثہ جات کے جائزے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جو پارٹی وزرا اور سینیٹرز سمیت تنظیمی ذمہ داران کے اثاثوں کی تفصیلات الطاف حسین کو پیش کرے گی۔

رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں کوئی وزیر یا رکن رابطہ کمیٹی شریک نہیں ہوگا اور اس طرح کی تقریبات میں متعلقہ ذمہ داران اور ارکان اسمبلی ہی شرکت کرسکیں گے اس موقع پر الطاف حسین نے ارکان اسمبلی، وزرا اور تنظیمی عہدیداران کو شہدا کے لواحقین اور گم شدہ کارکنوں کے اہل خانہ سے عزت سے پیش آنے کی بھی تاکید کی۔
Load Next Story