ایک مستحسن اقدام

ایل این جی کی درآمد سے نجی ٹرانسپورٹ رکھنے والوں کو بھی خاصا فائدہ ہو گا ۔۔۔۔

ایل این جی کی درآمد سے نجی ٹرانسپورٹ رکھنے والوں کو بھی خاصا فائدہ ہو گا ۔۔۔۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اگلے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل پر تیزی سے کام جاری ہے جو مکمل ہوتے ہی ملک میں ایل این جی آنا شروع ہو جائے گی جس سے اٹھارہ ماہ کے اندر سی این جی بحران مکمل ختم ہو جائے گا اور صارفین کو پورا ہفتہ گیس ملا کرے گی۔


انھوں نے واضح کیا کہ ایل این جی امپورٹ کرنے والوں کو ٹیکس میں چھوٹ سمیت تمام مراعات دیں گے۔ چند روز پہلے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سی این جی سیکٹر کے لیے ایل این جی درآمد کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ ملک میں گیس کی قلت سے سب آگاہ ہیں' خصوصاً گاڑیوں کے لیے گیس کی فراہمی ایک بڑا مسئلہ ہے' اب ایل این جی کی درآمد سے یہ بحران ختم ہو جائے گا جس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا کیونکہ اس کی قیمت خاصی کم ہو گی۔

نجی ٹرانسپورٹ رکھنے والوں کو بھی خاصا فائدہ ہو گا۔ اس گیس کے آنے سے گیس اسٹیشن بلا رکاوٹ کھلے رہیں گے' اس سے سالانہ ڈھائی ارب روپے کا زرمبادلہ بھی بچے گا اور پانچ لاکھ افراد کو روز گار ملے گا۔
Load Next Story