بلاول بھٹوزرداری کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ

سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر بلاول بھٹو کا دورہ پنجاب کے دو علاقوں تک محدود کردیا گیا، ذرائع


ویب ڈیسک September 16, 2014
دورہ پنجاب کے موقع پر صوبائی حکومت کا بلاول بھٹو کو فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ ۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ان کا دورہ دو علاقوں تک محدود کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنے والد سابق صدر آصف زرداری کے ہمراہ جمعہ یا ہفتہ کو لاہور جائیں گے جس کے بعد وہ صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقے چنیوٹ اور ملتان کا دورہ کریں گے اور اس دوران سندھ کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد متاثرین میں تقسیم کریں گے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی بلاول بھٹوزرداری کے دورے کے موقع پر انہیں فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔