یوکرین میں عوام دشمن قانون سازی پر مظاہرین نے رکن پارلیمنٹ کو کوڑا دان میں ہی پھینک ڈالا

رکن پارلیمنٹ ویتلے زوراسکی قانون سازی کے دوران ایسے بل کے حق میں ووٹ دیتے تھے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو


ویب ڈیسک September 16, 2014
رکن پارلیمنٹ کچرہ دان سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے تو مظاہرین انہیں دوبارہ اس میں دھکیل دیتے

لوگ سیاستدانوں سے محبت بھی کرتے ہیں لیکن جب نفرت کرنے پر آجائیں تو پھر ہاتھ آجانے والے سیاستدان سے اپنی محرومی کا سارا غصہ بھی نکال لیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ ہوا یوکرین میں جہاں عوام نے کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑانے کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے عوام دشمن قانون سازی کرنے پر ایک سیاستدان کو ہی کوڑے دان میں پھینک دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں میں مظاہرین حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور ان کے تیور بھی انتہائی خطرناک تھے کہ اچانک انہیں رکن پارلیمنٹ ویتلے زوراسکی نظر آ گئے جوپارلیمنٹ میں قانون سازی کے دوران ایسے بل کے حق میں ووٹ دیتے تھے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو، بس پھر کیا تھا مظاہرین نے رکن پارلیمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیا اور ساراغصہ ان پر ہی نکال ڈالا، زوراسکی چیختے رہے کہ ان کی بات تو سن لی جائے لیکن جب جذبات اتنے گرم ہوں تو پھر کون کس کی سنتا ہے بس پھر کیا تھا مظاہرین نے انہیں اٹھا کر کوڑا دان میں ہی ڈال دیا۔

زوراسکی نے باہر نکلنے کو بہت کوشش کی مگر ہربارمظاہرین انہیں دوبارہ کچرہ دان میں دھکیل دیتے اورجب پولیس وہاں پہنچی تو موصوف کی جان میں جان آئی،پولیس نے مظاہرین کو بڑی مشکل سے ہٹاکر رکن پارلیمنٹ کی جان بچائی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔