رینجرز پولیس اور سی آئی ڈی کی کارروائیوں میں 21 ملزم گرفتار
گرفتار شدگان میں کالعدم تنظیم کے کارندے بھی شامل، اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئی
رینجرز، پولیس اور سی آئی ڈی نے 21 ملزمان کو گرفتار و حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ ، چرس ، شراب اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے لانڈھی اور سہراب گوٹھ سے 7 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا، ترجمان کے مطابق حراست میں لیے جانے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، سی آئی ڈی انویسٹی گیشن کی پولیس نے ایک ہفتے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے والے 5 ملزمان عبد اﷲ، عظیم، سعید، احسن اور رمضان کی گرفتار ی ظاہر کردی، جمشید کوارٹر پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 4 ملزمان سمیر علی، سرفراز، محمد حسن اور غلام مصطفیٰ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 8 بوتلیں سفید وائن (شراب) کی بوتلیں اور ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کرلی۔
کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان اشرف اور ثنا اﷲ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 170 گرام چرس برآمد کرلی، پاکستان بازار پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 ملزمان قربان، ضیا الدین اور ارشد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول، 200 گرام چرس اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی، پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور 8 مرتبہ مختلف تھانوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکے ہیں، شیر شاہ پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم امیر کو گرفتار کر لیا۔