ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 61 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور اس کے اطراف کی گلیوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے


ویب ڈیسک September 17, 2014
الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں نائن زیرو پر آج تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا، فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی 61 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے اور اس موقع پرایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز عزیز آباد نائن زیرو اور اس کے اطراف کی گلیوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، رات گئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ، پارٹی ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نائن زیرو پر موجود تھی جہاں انہوں نے الطاف حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور پارٹی قائد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر نائن زیرو پر جشن کا سماں رہا۔

الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں نائن زیرو پر آج تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا اور ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔