خدمات کا تجارتی خسارہ جولائی میں 23 فیصد بڑھ گیا
مالی سال کے پہلے ماہ 27 کروڑ 54 لاکھ ڈالر خسارہ، جولائی 2013 میں 22 کروڑ 40 لاکھ تھا
خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ جولائی میں 22.96 فیصدبڑھ کر 27 کروڑ 54 لاکھ 20 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ میں 22 کروڑ 39لاکھ 90 ہزار ڈالر رہا تھا۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران خدمات کے شعبے کی برآمدات 3.85 فیصد کی کمی سے 32کروڑ 78لاکھ 40 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 34 کروڑ 9 لاکھ 80ہزار ڈالر تھیں جبکہ جولائی 2014 میں خدمات کی درآمدات 6.78 فیصد کے اضافے سے 60کروڑ 32 لاکھ 60 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 56کروڑ 49 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہی تھیں۔
اعدادوشمار کے مطابق جون 2014 کے مقابلے میں جولائی 2014 کے دوران شعبے کا تجارتی خسارہ 18.25 فیصد تک کم رہا، جون میں تجارتی خسارے کی مالیت 33 کروڑ 69لاکھ 30ہزار ڈالر رہی تھی۔