ہائیکورٹ نے قاتل کی پھانسی 13 اکتوبر تک رکوا دی

واہ کینٹ کے شعیب کو 18 ستمبر کو سزائے موت دی جانی تھی، والدہ کی اپیل پر وفاق کو نوٹس جاری


Qaiser Sherazi September 17, 2014
واہ کینٹ پولیس نے 21 جنوری1996میں اویس نوازکو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ فوٹو: فائل

SHANGHAI: ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمودمقبول باجوہ اور جسٹس عالیہ نیلم نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کی طرف سے تھانہ واہ کینٹ کے قتل کیس کے مجرم شعیب سرور ولد غلام سرور کو 18 ستمبرکو پھانسی دینے کے متعلق ڈیتھ وارنٹ 13اکتوبر تک معطل کر کے اس کی پھانسی رکوا دی۔

عدالت نے وفاق، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو نوٹس جاری کرکے 13 اکتوبرکو جواب سمیت طلب کر لیا۔ مجرم کی والدہ کی طرف سے رانا کاشف سلیم ایڈووکیٹ نے ڈیتھ وارنٹ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکی ۔ ان کا موقف تھا کہ وفاق نے ملک بھر میں پھانسی کی سزاؤں پر عملدرآمد روک رکھا ہے جب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوتا پھانسی نہیں دی جاسکتی، پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کے اس حکم کو روکا جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو ڈیتھ وارنٹ پر عمل کرنے سے بھی روک دیا۔ مجرم شعیب سرور کے خلاف تھانہ واہ کینٹ پولیس نے 21 جنوری1996میں اویس نوازکو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا وہ اس وقت ہری پور جیل کے پھانسی سیل میں قید ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں