عراق میں امریکا کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری سے 16 جنگجو ہلاک
جنگی طیاروں نے بغداد کے نواحی علاقے الیوسفیہ میں بمباری کی، داعش کی 6 6 گاڑیاں بھی تباہ
VALENCIA:
امریکی جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 16جنگجو ہلاک جب کہ شام میں جنگجوؤں نے ایک شامی جنگی طیارے کو تباہ کردیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوج کاکہنا تھاکہ جنگی طیاروںنے بغداد کے مضافات صدر الیوسفیہ میں شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ امریکی فوج نے بغداد کے قریب جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو پہلی مرتبہ نشانہ بنایا۔ کرد فورسز نے اربل کے نواحی علاقے سے داعش کے جنگجوؤں کو پسپا کرکے کئی قصبوں کا قبضہ دوبارہ حاصل کرلیا۔ امریکی جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہاکہ اگر ضروری ہواتو عراق میں موجود امریکی فوجی داعش کے خلاف زمینی کارروائی بھی کرسکتے ہیں۔
ایران نے شام اورعراق میں سرگرم جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائی میں مددکرنے کی امریکی درخواست کومسترد کردیا ہے۔ تہران کا موقف ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف عالمی اتحاد کا اصل مقصد شام میں اقتدارکی منتقلی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق شام کے علاقے رقہ میں داعش نے فائرنگ کرکے ایک شامی جنگی طیارے کو تباہ کردیا جس میں 8افراد ہلاک ہوگئے۔ شام میں دیگر جھڑپوں میں 2شامی فوجی اور 12باغی ہلاک ہوگئے۔
شام اوراسرائیل کے درمیان گولان کی پہاڑیوں پر تعینات اقوام متحدہ کے امن دستوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق امن دستوںکو ہٹانے کافیصلہ علاقے میںموجود النصرہ فرنٹ کے عسکریت پسندوں اور شامی فورسز کے درمیان سخت لڑائی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شامی حکومت اور اپوزیشن اپنے اختلافات ختم کرکے جہادیوں کے منصوبے ناکام بنادیں۔ ادھرترک فوج داعش کے خطرے کے باعث شام اورعراق کے ساتھ سرحدپر بفرزون قائم کرنے کاسوچ رہی ہے۔