نوسر باز نے جعلی پولیس افسر بن کر تحریک انصاف کو بے وقوف بنا دیا

یاسر جاوید کبھی پولیس میں نہیں رہا، وہ جعلی وردی پہن کر ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹتا تھا، اہل محلہ


ویب ڈیسک September 17, 2014
یاسر جاوید کلاشنکوف چوری کے الزام میں ایک سال قید کی سزا بھی کاٹ چکا ہے اور اس نے 12 شادیاں کر رکھی ہیں، اہل علاقہ۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

گزشتہ روز پولیس ملازمت سے استعفیٰ دے کر پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کرنے والا پولیس افسر جاوید نوسر باز اور فراڈیا نکلا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کسی یاسر جاوید نامی افسر کو جانتے ہیں اور نہ ہی اس نام کے کسی افسر کو ترقی دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یاسر جاوید نے جو اپنا پیٹی نمبر 861 لکھا ہوا ہے وہ بھی جعلی ہے۔

یاسر جاوید کے چچا اکرم بھٹی کا کہنا ہے کہ اس کا بھتیجا فراڈیا اور نوسز باز ہے اور اس کا تعلق فیصل آباد سے نہیں بلکہ خانیوال کے علاقے شام کوٹ ہے، اس کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔ دوسری جانب اہل محلہ کا کہنا ہے کہ یاسر جاوید کبھی پولیس میں شامل ہی نہیں رہا، وہ جعلی پولیس وردی پہن کر ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹتا تھا اس کے علاوہ وہ کلاشنکوف چوری کے الزام میں ایک سال قید کی سزا بھی کاٹ چکا ہے۔ یاسر جاوید نے 12 شادیاں بھی کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یاسر جاوید نامی شخص نے خود کو فیصل آباد پولیس میں اے ایس آئی ظاہر کیا اور تحریک انصاف کے دھرنے میں جا کر اعلان کیا کہ وہ اپنی پولیس کی ملازمت سے استعفیٰ دیتا ہے جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسے کاندھوں پر اٹھایا اور وزیراعظم نواز شریف اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں