11 ستمبر کے حقائق سامنے لائیں گے محمود احمدی نژاد

سلامتی کونسل پر مخصوص ممالک کا قبضہ ہے جسے ختم کرنا ہوگا، ایرانی صدر


ویب ڈیسک September 26, 2012
سلامتی کونسل پر مخصوص ممالک کا قبضہ ہے جسے ختم کرنا ہوگا، ایرانی صدر فوٹو: اے ایف پی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ 11 ستمبر کے حقائق سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا پر مخصوص سوچ مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عالمی طاقتوں کے پاس تباہی پھیلانے والے بے پناہ ہتھیار ہیں لیکن اس بارے میں ان سے کوئی نہیں پوچھتا۔

احمدی نژاد نےکہا کہ سلامتی کونسل پر مخصوص ممالک کا قبضہ ہے جسے ختم کرنا ہوگا ورنہ مسائل بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مسائل کی وجہ سرمایہ دارانہ نظام ہے۔

دوسری جانب امریکا اوراسرائیل نے ایرانی صدر کی تقریر کا بائیکاٹ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں