شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران 40 دہشت گرد ہلاک

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 5 ٹھکانے اور اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 17, 2014
شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران اب تک ایک ہزار سے زائد دہشتگرد ہلاک کئے جاچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں مختلف علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کے دوران مزید 40 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ ان کے 5 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران تحصیل دتہ خیل کے علاقوں نوائے کلی اور زرم اصر میں فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 40 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 5 ٹھکانے اور اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ 3 ماہ سے جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک ایک ہزار 100 سےزائد دہشتگرد ہلاک جبکہ درجنوں ٹھکانے اور بارودی مواد کے ڈپو تباہ کردیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔