وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف اسلام آباد میں عوامی تحریک کے کارکنوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج

مقدمے میں وفاقی وزرا چوہدری نثار، خواجہ آصف،خواجہ سعد رفیق اور آئی جی اسلام آباد سمیت 11 افراد کو نامزد کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 17, 2014
تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی شامل کی گئی ہے۔۔ فوٹو: فائل

لاہور: ریڈ زون میں پولیس سے جھڑپوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 11 اہم شخصیات کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقامی عدالت کے حکم پر وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور آئی جی اسلام آباد سمیت 11 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ سات بھی شامل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس کو وزیر اعظم سمیت دیگر شخصیات کے خلاف 31 اگست کو پولیس کی شیلنگ سے ہلاک ہونے والے مظاہرین کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ اس سے قبل لاہورکے تھانہ فیصل ٹاؤن میں ان کے خلاف سانحہ ماڈل کا مقدمہ بھی درج کیا جاچکاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں