رنبیر کپور میری زندگی کا اہم حصہ ہیں کترینہ کیف

ابھی شادی نہیں کررہی اور نہ ہی اس بارے میں کچھ سوچا ہے، باربی ڈول


ویب ڈیسک September 17, 2014
میڈیا کو میری ذاتی زندگی میں جھانکنے کا کوئی حق نہیں، کترینہ کیف فوٹو : فائل

لاہور: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور بھارتی فلم نگری کی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے درمیان قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن کئی سال کی خاموشی کے بعد بالآخر انہوں نے برملا رنبیر کپور کو اپنی زندگی کا اہم ترین حصہ قرار دے دیا ہے۔

بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور ان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ابھی شادی نہیں کررہیں نہ ہی انہوں نے ابھی اس بارے میں کبھی سوچا ہے۔ باربی ڈول کا کہنا تھا کہ ایک فلمی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک انسان بھی ہیں جس کے کئی ذاتی معاملات ہوتے ہیں، میڈیا کو ان کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا کوئی حق نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 برس سے کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور اس دوران ان دونوں ستاروں کی یورپ کے ساحل پر اکٹھی تصاویر بھی شائع ہوچکی ہیں جس پر کترینہ اوررنبیر نے اسے ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت قراردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |