امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

امیر جماعت اسلامی کی سزائے موت سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر ڈھاکا میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے


ویب ڈیسک September 17, 2014
دلاور حسین اپنی باقی ماندہ زندگی جیل میں گزاریں گے، اٹارنی جنرل بنگلا دیش ۔ فوٹو؛ فائل

بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے امیر جماعت اسلامی دلاور حسین سعیدی کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق بنگلا دیش کے اٹارنی جنرل محب عالم کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ٹریبونل کی جانب سے امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش دلاور حسین سعیدی کو دی جانے والی موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ دلاور حسین اپنی باقی ماندہ زندگی جیل میں گزاریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کی سزائے موت سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر ڈھاکا میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے دیگر شہروں میں بھی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 1971 کے واقعات کی تحقیقات کرنے والے بنگلا دیشی ٹریبونل نے دلاور حسین سعیدی کو مجرم قرار دیتے ہوئے گزشتہ برس فروری میں موت کی سزا سنائی تھی جس کے بعد پورے ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |