حکومت گستاخانہ فلم کے خلاف ایکشن لے ورنہ نیٹو سپلائی بند کر دیں گے آل پارٹیز کانفرنس

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ گستاخانہ فلم پراو آئی سی کا اجلاس بلایا جائے


ویب ڈیسک September 26, 2012
اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ گستاخانہ فلم پراو آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور مذہبی اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل وفود مسلم ممالک بھجوائے جائیں۔ فوٹو: ظفر اسلم/ ایکسپریس

اسلام آباد میں گستاخانہ فلم کے حوالے سے کوئی ٹھوس حکمت عملی بنانے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے گستاخانہ فلم کی مزمت کی اور مشترکہ فیصلہ کیا کہ اگر حکومت نے فلم کے خلاف تین روز میں کوئی ٹھوس قدم نہ اٹھایا تونیٹوسپلائی بند کردیں گے۔

اجلاس سےمولانا فضل الرحمان، سید منورحسن، حمیدگل، قاضی حسین احمد، شیخ رشید اور حافظ محمد سعید نے خطاب کیا۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ گستاخانہ فلم پراو آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور مذہبی اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل وفود مسلم ممالک بھجوائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل نے توہین رسالت پر قانون نہ بنایا تو اس سے الگ ہو کر مسلم اقوام متحدہ بنائی جائےگی۔

مقررین نےعرب لیگ اوراوآئی سی کےکردارپرمایوسی کا بھی اظہارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |