خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی گمشدگی کا اشتہارشائع کیا جائے چوہدری نثارعلی

پاکستان کواس وقت مشکل سیکیورٹی صورتحال کا سامنا ہےجہاں سب سےسنگین سکیورٹی خدشات خیبرپختونخوا میں ہیں،وزیر داخلہ

اس وقت پاکستان کو سکیورٹی سے متعلق مشکل صورتحال کا سامنا ہے ، چوہدری نثار، فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اس وقت صوبے کو وزیراعلیٰ کی ضرورت ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ کی گمشدگی کے اشتہار شائع کیے جائیں۔


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار علی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو سیکیورٹی سے متعلق مشکل صورتحال کا سامنا ہے جہاں سب سے سنگین سکیورٹی خدشات خیبرپختونخوا میں ہیں جبکہ صوبے میں آئی ڈی پیز اور فوجی آپریشن بھی اپنی جگہ ہے اور ایسے موقع پر جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سب سے زیادہ ضرورت ان کے صوبے میں ہے بلکہ وہ وہاں کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے انقلاب برپا کرنے اسلام آباد میں آگئے ہیں۔

چوہدری نثارعلی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ریاستی اداروں پر حملے کرنے والوں کی تصاویر شائع کی جارہی ہیں، صوبے میں شدید سکیورٹی خدشات ہیں اور وہاں بہتر گورننس کی ضرورت ہے لیکن صوبے کے وزیراعلیٰ وہاں سے غائب ہیں اس صورتحال میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گمشدگی کے اشتہار شائع کیے جائیں۔
Load Next Story