ملک بھر میں پولیو وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آگئے

شمالی وزیرستان سمیت دیگر قبائلی علاقہ جات کے بچوں میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے


ویب ڈیسک September 17, 2014
چمن سے مزمل اور خیبرایجنسی سے 12 ماہ کی ثاقبہ میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آئی ہے، فوٹو: فائل

SUKKUR: ملک بھر میں پولیو وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں سے پولیو کے مزید 13 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مزید 13 بچوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جن میں زیادہ تر بچوں کی تعداد قبائلی علاقوں سے ہے جہاں شمالی وزیرستان میں رزمق اور عبدالبشیر نامی بچوں میں پولیو وائس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ تحصیل باڑہ کے 30 ماہ کے مصطفیٰ میں بھی پولیو وائس کی موجودگی کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

اس کے علاوہ چمن سے مزمل اور خیبرایجنسی سے 12 ماہ کی ثاقبہ میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آئی ہے جبکہ دیگرعلاقوں سے بھی پولیو کے مزید کیسز کے سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پولیو کے خلاف مہم جاری ہے لیکن اس کے باوجود اس کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ عالمی برادری نے بھی پولیو وائرس کے باعث پاکستان پر مختلف نوعیت کی سفری پابندی عائد کررکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں