ملک بھر میں پولیو وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آگئے

شمالی وزیرستان سمیت دیگر قبائلی علاقہ جات کے بچوں میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

چمن سے مزمل اور خیبرایجنسی سے 12 ماہ کی ثاقبہ میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آئی ہے، فوٹو: فائل

SUKKUR:
ملک بھر میں پولیو وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں سے پولیو کے مزید 13 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مزید 13 بچوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جن میں زیادہ تر بچوں کی تعداد قبائلی علاقوں سے ہے جہاں شمالی وزیرستان میں رزمق اور عبدالبشیر نامی بچوں میں پولیو وائس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ تحصیل باڑہ کے 30 ماہ کے مصطفیٰ میں بھی پولیو وائس کی موجودگی کی تصدیق کی جاچکی ہے۔


اس کے علاوہ چمن سے مزمل اور خیبرایجنسی سے 12 ماہ کی ثاقبہ میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آئی ہے جبکہ دیگرعلاقوں سے بھی پولیو کے مزید کیسز کے سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پولیو کے خلاف مہم جاری ہے لیکن اس کے باوجود اس کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ عالمی برادری نے بھی پولیو وائرس کے باعث پاکستان پر مختلف نوعیت کی سفری پابندی عائد کررکھی ہیں۔
Load Next Story