نوازشریف نے استعفیٰ نہ دیا تو لوگ انہیں نکال باہر کریں گے ڈاکٹر طاہرالقادری

ہزاروں لوگ 35 روز سے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں سربراہ پاکستان عوامی تحریک


ویب ڈیسک September 17, 2014
نوازشریف یوکرین اور لیبیا کے وزیراعظم کی طرح استعفیٰ دے دیںہ، ڈاکٹر طاہرالقادری، فوٹو؛ فائل

BADIN: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہےکہ ہزاروں لوگ 35 روز سے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں اگر نوازشریف نے استعفیٰ نہیں دیا تو پھر لوگ انہیں نکال باہر کریں گے۔

اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نوازشریف یوکرین اور لیبیا کے وزیراعظم کی طرح استعفیٰ دے دیں کیونکہ ہزاروں لوگ 35 روز سے ان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں اور اگر نوازشریف نے استعفیٰ نہ دیا تو پھر لوگ انہیں نکال باہر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی اپوزیشن بینچوں پر کوئی رکن دکھائی نہیں دیتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں