الطاف حسین ہمارے مہربان ہیں اور کوئی شخص سندھ کی تقسیم نہیں چاہے گا قائم علی شاہ

سندھ میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، قائم علی شاہ

ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، قائم علی شاہ، فوٹو: فائل

KHAIRPUR:
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کے بعد سندھ سے 5 سے 6 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرے گا جس کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور حکومت صوبے کی صورتحال سے پوری طرح واقف ہے۔ ایک سوال کے جواب میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی شخص سندھ کی تقسیم نہیں چاہے گا، الطاف حسین ہمارے مہربان ہیں پتا نہیں انہوں نے نئے صوبوں کی بات غصے میں کہی یا ایسے ہی کہہ دی۔
Load Next Story