کراچی رابطہ کمیٹی نے پی پی پی کو دیا گیا الٹی میٹم واپس لے لیا

اس سے قبل ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کے لیے پی پی کو 3 دن کا الٹی میٹم دیا تھا۔


ویب ڈیسک September 26, 2012
اس سے قبل ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کے لیے پی پی کو 3 دن کا الٹی میٹم دیا تھا۔ فوٹو فائل

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کی ہدایت پر مطالبات کی منظوری کے لیے پیپلز پارٹی کو دیا گیا 3 دن کا الٹی میٹم واپس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بلدیاتی نظام سے متعلق تمام معاملات طے شدہ فارمولے کے تحت حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کے لیے پی پی پی کو 3 دن کا الٹی میٹم دیا تھا اور کہا تھا کہ بلدیاتی نظام سے متعلق ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ حکومت سے الگ ہوکر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |