مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے 2 کشمیری شہید

سری نگر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد200سے زائد ہوگئی، امریکا کا متاثرین کیلیے ڈھائی لاکھ ڈالر امداد کا اعلان


News Agencies September 18, 2014
حریت رہنماؤں کی عالمی برادری سے ایک بار پھر سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل، اپنی مددآپ کے تحت حریت تنظیموں کی امدادی سرگرمیاں جاری۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں مزید2کشمیری نوجوانوں کوشہید کر دیا۔

سیلابی پانی میں ڈوبے سری نگر میں 13 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس سے سیلاب سے متاثرہ سری نگر میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد200سے زائد ہو گئی، امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے متاثرین کیلیے2 لاکھ 50 ہزار ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، حریت رہنمائوں نے عالمی برادری سے ایک بار پھر سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کی ہے۔

آن لائن کے مطابق بھارتی فوجیوںنے دونوں نوجوانوں کو پرتشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید کیے گئے نوجوان عسکریت پسند مجاہدین تھے اور انھیں فوجیوں نے مقابلے کے دوران قتل کیا۔ اے پی پی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میںامدادی کارکنوں نے سری نگر کے علاقے جواہر نگر میں ایک مکان میں13لاشیں دیکھی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک امدادی کارکن عبدالحمیدنے 2 لاشیں گوگجی باغ میں سیلابی پانی سے باہر نکالنے کے بعد بتایا کہ مکان سیلاب کی وجہ سے منہدم ہو گیا تھا جس میں3 بچوں اور 2 معمر افراد سمیت 13لاشیں موجود ہیں۔ میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنمائوں نے ایک بار پھر اقوام متحدہ، عالمی برادری اور حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ کشمیریوں کی مدد کیلیے آگے آئیں۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق بانڈی پورہ، بارامولہ اور کپواڑہ کے اضلاع میںڈھائی لاکھ سے زائد آبادی کے 150دیہات سیلاب سے بری طرح متاثرہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں