امریکی ایوان نمائندگان نے شامی باغیوں کی تربیت اور مسلح کرنے کی منظوری دیدی

ایون میں پیش کی گئی حکومتی قرارداد کے حق میں 273 جبکہ مخالفت میں 156 ووٹ ڈالے گئے


ویب ڈیسک September 18, 2014
قرارداد آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

امریکی ایوان نمائندگان نے شامی باغیوں کی مسلح کرنے اور ان کی مدد کے حکومتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔


امریکی حکومت نے شامی باغیوں کو مسلح کرنے اور انہیں تربیت دینے کی قرارداد پیش کی جس کے تحت شامی باغیوں کو مسلح کرنے اور ان کی تربیت کے لئے 500 ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے، قرارداد کے حق میں 273 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 156 نمائندگان نے اس کے خلاف ووٹ دیئے جس کے بعد ایوان نے اسے کثرت رائے سے منظور کرلیا، قرارداد آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں