بھارت میں سیکڑوں افراد بندر کے مرنے کے سوگ میں گنجے ہوگئے
گاؤں والوں نے ہندو عقائد کے مطابق بندر کی چتا جلائی اور اس کی روح کے سکون کے لئے خصوصی پوجا کا بھی اہتمام کیا۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں میں ایک بندر کے تالاب میں ڈوب کر مرنے پر 700 افراد نے سوگ میں اپنے سر منڈوا لئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے دیکا چیہ نامی گاؤں کے مندر میں بندر کا ایک جوڑا رہتا تھا تاہم چند روز قبل اس میں ایک بندر کتوں کے حملے سے بچنے کے لئے تالاب میں گر کر مرگیا۔ اگلے روز گاؤں والوں کو بندر کی لاش مل گئی، گاؤں والوں نے بندر کے اس طرح مرنے کو بد شگونی قرار دیتے ہوئے کہ بندر کی ہلاکت گاؤں کے لئے نحوست لائے گی، جس سے بچنے کے لئے گاؤں والوں نے ہندو عقائد کے مطابق بندر کی چتا جلائی اوروہاں موجود افراد نے 700 سے زائد افراد نے اپنا سر منڈوایا۔ اس کے علاوہ بندر کی روح کے سکون کے لئے خصوصی پوجا کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں سے شرکت کی۔
ہندو رسم و رواج کے مطابق بندروں کو مقدس سمجھا جاتا ہے اور بھارت بھر میں بندر دیوتا یعنی ہنومان کی پوجا کے لئے مندر بھی قائم کئے گئے ہیں، ہنومان کے پیروکاروں کا یقین ہے کہ ان کی عبادت کرنے سے وہ کسی بھی خوف یا خطرے سے محفوظ رہتے ہیں۔