کراچی میں دو سر والا بچہ پیدائش کے چند گھنٹوں بعد دم توڑ گیا

بچے کے سر، کمر اور ریڑھ کی ہڈی 2،2 جبکہ سانس کی نالی، دل اور جگر ایک ایک تھے


ویب ڈیسک September 18, 2014
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بچوں کی زندگی زیادہ طویل نہیں ہوتیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کورنگی میں ایک خاتون کے ہاں دو سر والا بچہ پیدا ہوا تاہم حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث اسے اسپتال لایا گیا جہاں وہ توڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کی رہائشی خاتون کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا جس کے دو سر تھے۔ بچے کی حالت تشویشناک ہونے پر بچے کا باپ اسے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لے آیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے معائنے کے لئے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک بورڈ تشکیل دے دیا۔ طبی معائنے کے بعد پتہ چلا کہ بچے کے دو سر ، دو دماغ اور ریڑھ کی دو ہڈیاں تھیں جبکہ سانس کی ایک نالی، ایک دل، ایک جگر اور دو پھیپڑے تھے۔ ڈاکٹروں کی جانب بچے کو بچانے کی بھرپور کوششیں کی گئیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور چند ہی گھنٹے میں دم توڑ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوران حمل پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے اس طرح کی صورت حال سامنے آتی ہیں اور اس قسم کی حالت میں بچے زیادہ عمر نہیں پاتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں