بھارت نے طے شدہ طریقہ کار کے تحت پاکستان میں سیلابی پانی چھوڑا بھارتی ہائی کمشنر

مستقبل قریب میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع نہیں، ٹی اے سی راگھون


ویب ڈیسک September 18, 2014
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی طے نہیں ہے، بھارتی ہائی کمشنر، فوٹو:فائل

NEW DEHLI: پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی پر پاک بھارت معاہدہ موجود ہے جس پر بھارت نے طے شدہ طریقہ کار کے تحت سیلابی پانی چھوڑا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر ٹی اے سی راگھون نے کہا کہ مستقبل قریب میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع نہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی طے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی پر پاک بھارت معاہدہ موجود ہے اور بھارت نے طے شدہ طریقہ کار کے تحت سیلابی پانی چھوڑا ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دہائیوں سے دو طرفہ تعلقات میں دوریاں رہیں لہٰذا اب اختلافات بھلا کر حقیقی مذاکرات کی طرف جانا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں