حصص مارکیٹ میں منافع کا حصول مزید 42 پوائنٹس گرگئے

انڈیکس 30094 پر بند، 8 ارب کا نقصان، 18 کروڑ 66 لاکھ حصص کے سودے


Business Reporter September 19, 2014
انڈیکس 30094 پر بند، 8 ارب کا نقصان، 18 کروڑ 66 لاکھ حصص کے سودے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں عدم تکمیل سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ، سیاسی افق پر غیریقینی صورتحال بدستور برقرار رہنے اور پرافٹ ٹیکنگ پر دباؤ کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی 30100 پوائنٹس کی حد گرگئی اور سرمایہ کاروں کے8 ارب24 کروڑ7 لاکھ 93 ہزار 518 روپے ڈوب گئے۔

ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، میوچل فنڈز اور این بی ایف سیز کی جانب سے مجموعی طور پر1 کروڑ15 لاکھ82 ہزار 948 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری سے ایک موقع پر56 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے29 لاکھ 33 ہزار157 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے20 لاکھ 14 ہزار816 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے 62 لاکھ 80 ہزار739 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 3 لاکھ 54 ہزار236 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا نے تیزی کو مندی میں تبدیل کردیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 42.41 پوائنٹس کی کمی سے 30094.16 اور کے ایس ای 30 انڈیکس 72.03 پوائنٹس کی کمی سے 20694.21 ہوگیا جبکہ اسکے برعکس کے ایم آئی 30 انڈیکس 12.54 پوائنٹس کے اضافے سے 49119.75 ہو گیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 21.67 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر18 کروڑ66 لاکھ 46 ہزار 340 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 397 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 216 کے بھائو میں اضافہ، 160 کے داموں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |