’’میرے دادا کراچی سے تھے‘‘ امیتابھ کی فواد اور سونم سے گفتگو

فلم ’’خوبصورت ‘‘ کی پروموشن کے لیے اداکار ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے سیٹ پر جلوہ گر ہوئے

فلم ’’خوبصورت ‘‘ کی پروموشن کے لیے اداکار ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے سیٹ پر جلوہ گر ہوئے۔ فوٹو: فائل

سپر اسٹار امیتابھ بچن نے مشہور زمانہ شو''کون بنے گا کروڑ پتی'' کے سیٹ پر کراچی سے اپنے ایک تعلق کے بارے میں ایک انکشاف کیا۔


کئی اسٹارز اس شو کو اپنی نئی فلموں کی تشہیر کے لیے بہترین پلیٹ فارم سمجھتے ہیں۔ حال ہی میں اس شو میں سونم کپور اور فواد خان اپنی فلم 'خوبصورت' کی تشہیر کے حوالے سے شریک ہوئے۔ بچن نے فواد خان سے پاکستان میں اپنے مداحوں اور سینما کی صورتحال کے حوالے سے تجسس بھرے سوالات پوچھے۔

فواد کی جانب سے جوابات دیے جانے کے بعد امیتابھ نے انکشاف کیا کہ ان کا کراچی سے ایک تعلق بنتا ہے وہ اس طرح کہ ''میرے دادا کراچی سے تھے اور میں نے دو سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ہمراہ کراچی کا پہلا دورہ کیا تھا''۔ فواد خان اور سونم کپور کا یہ شو گزشتہ رات پیش کیا گیا۔ فواد خان بالی ووڈ کی ان تاریخی فلموں کا بھی ایک حصہ بن گئے ہیں جن میں دلیپ کمار، ہریتک روشن، سلمان خان، شاہ رخ خان جیسے اداکار ''شہزادہ'' بنے ہیں۔
Load Next Story