سام سنگ نے خطرناک ترین روبوٹ ’’فوجی‘‘ بنالیا
1 -SGR نامی اس روبوٹ کے پاس 5.5 ایم ایم مشین گن کے علاوہ 40 ایم ایم گرینیڈ لانچر ہوگا
جنوبی کوریا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے روبوٹ سپاہی بنالیے ہیں جو شمالی کوریا کے ساتھ سرحد پر گشت کریں گے اور دو میل دور سے ہی ہدف کا پتا چلا کر اسے گولیوں سے بھون دیں گے۔
اس روبوٹ کا نام 1 -SGR رکھا گیا ہے اور اس کے پاس 5.5 ایم ایم مشین گن کے علاوہ 40 ایم ایم گرینیڈ لانچر ہوگا تاہم یہ گولی چلانے سے پہلے اپنے انسانی افسر سے اجازت ضرور لے گا۔ اس روبوٹ کی تعیناتی جنوبی اور شمالی کوریا کے بارڈر پر واقع غیر فوجی علاقے میں کی گئی ہے۔ روبوٹ سپاہی جب کسی کو اس علاقے میں داخل ہوتا دیکھے گا تو اپنے افسر کو اطلاع کردے گا اور ضرور پڑنے پر گولی چلانے کا حکم بھی دے سکے گا۔ روبوٹ کی قیمت اندازے کے مطابق 2 لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔