زمانہ امن کی تربیت جنگ جیتنے کی واحد ضمانت ہے آرمی چیف

آپریشن ضرب عضب میں شریک افسروں، جوانوں کا غیر متزلزل عزم قابل تعریف ہے، جنرل راحیل شریف کا انٹررجمنٹل سینٹر۔۔۔


Numainda Express September 19, 2014
مانسہرہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف شنکیاری اکیڈمی میں ایک کیڈٹ کو ایوارڈ دے رہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

لاہور: بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایک فوجی کے لیے جسمانی فٹنس کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ زمانہ امن میں دی جانے والی تربیت جنگ کے دوران کامیابی کی واحد ضمانت ہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے انٹررجمنٹل سینٹر شنکیاری میںجسمانی چستی ومستعدی سسٹم چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ چیمپیئن شپ میں 18 ٹیموں نے حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے جاری آپریشن ضرب عضب میں شریک تمام فوجی افسروں اورجوانوں کے غیرمتزلزل عزم کی بھی تعریف کی۔ آرمی چیف نے حیرت انگیز کارکردگی، مقابلے کے جذبے اور ان معیارات کے حصول میں تربیت کاروں اور زیرتربیت اہلکاروں دونوں کی کوششوں کو سراہا۔ بعدازاں آرمی چیف نے فاتح اور رنراپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور بہترین انفرادی کارکردگی دکھانے والے فوجیوں میں میڈل تقسیم کیے۔

انفرادی میڈل سپاہی گلفام، سپاہی محمد زبیر، سپاہی نوید اشرف اورسپاہی بدرعلی نے حاصل کیے۔ قبل ازیں جونیئر لیڈرز اکیڈمی آمد پر انسپکٹرجنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیو ایشن لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ پی اے سی ای ایس نظام پاک فوج میں فزیکل فٹنس کے معیارات کومزیدبلند کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد مستقبل میںجنگی چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنا ہے۔ اس نظام کے تحت جدید تکنیکوں پر انحصار کرتے ہوئے اجتماعی کے بجائے انفرادی صلاحیتوں کے فروغ پرتوجہ مرکوزکی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں