امریکی سینیٹ نے شامی باغیوں کو مسلح کرنے کے بل کی منظوری دیدی

امریکی سینیٹ میں بل کے حق میں 78 اور مخالفت میں 22 ووٹ ڈالے گئے


ویب ڈیسک September 19, 2014
بل کی منظوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ داعش کے خلاف تمام امریکی متحد ہیں، امریکی صدر باراک اوباما فوٹو: فائل

ایوان نمائندگان کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی داعش کے خلاف اعتدال پسند شامی باغیوں کو مسلح کرنے اور تربیت دینے کا بل منظور کرلیا ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے ایوان سے شامی باغیوں کو تربیت دینے اور مسلح کرنے کی اجازت طلب کی تھی جسے گزشتہ روز ایوان نمائندگان نے کثرت رائے سے منظور کرنے کے بعد حتمی منظوری کے لئے سینیٹ بھیج دیا تھا جس پر آج ووٹنگ ہوئی جہاں بل کے حق میں 78 اور مخالفت میں 22 ووٹ ڈالے گئے۔

دوسری جانب باراک اوباما نے بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بل کی منظوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ داعش کے خلاف تمام امریکی متحد ہیں اور داعش کے خلاف فرانس بھی کارروائیوں میں حصہ لے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں