سانحہ ماڈل ٹاؤن خصوصی عدالت نے گلو بٹ پر فرد جرم عائد کر دی
گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث ملزم گلو بٹ پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلو بٹ کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کے الزام میں گلو بٹ پر فرد جرم عائد کی۔ دوسری جانب گلو بٹ نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس کے بعد عدالت نے گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ گلو بٹ پر دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کے مقدمات درج ہے جب کہ گزشتہ سماعت کے دوران فیصل ٹاؤن پولیس نے گلوبٹ کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔