سیلاب کے باعث سندھ میں گھوٹکی اور پنوعاقل کے مزید درجنوں دیہات ڈوب گئے

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 40 ہزار 864 کیوسک ہے۔


ویب ڈیسک September 19, 2014
گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 40 ہزار 864 کیوسک ہے۔ فوٹو: فائل

پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلے کا سندھ کے علاقوں کا سفر جاری ہے، گڈوبیراج کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 3 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی جب کہ گھوٹکی اور پنوعاقل کے مزید درجنوں دیہات ڈوب گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سندھ میں داخل ہونے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے گڈوبیراج پرپانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو 5 سے 7 روز تک جاری رہے گا۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 40 ہزار 864 کیوسک ہے جب کہ سکھر بیراج ميں پانی کی آمد 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 97 ہزار 868 کیوسک ہے۔

کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 82 ہزار جب کہ اخراج 44 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ سیلاب کے باعث گھوٹکی اور اوباڑو میں کچے کے مزید درجنوں دیہات ڈوب گئے ہیں جب کہ پنوعاقل میں کچے کے کم از کم 30 دیہات بھی پانی کی لپیٹ ميں آگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں