دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

مین لائن پر بریک ڈاؤن سے کراچی کو 90 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی، ترجمان واٹر بورڈ


ویب ڈیسک September 19, 2014
دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے، کے الیکٹرک فوٹو: فائل

دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان واٹربورڈ کے مطابق کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث شہر کے 90 فیصد علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے سے معطل ہے جس کے باعث کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی مین لائن سے 90 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے، فیڈرٹرپ ہونے سے گرڈ سے منسلک دیگر فیڈرز بھی متاثر ہوئے ہیں تاہم بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |