حصص مارکیٹ میں معمولی تیزی انڈیکس 26 پوائنٹس بلند

کاروباری حجم منگل کی نسبت 21.53 فیصد کم رہا


Business Reporter September 27, 2012
کاروباری حجم منگل کی نسبت 21.53 فیصد کم رہا . فوٹو: اے ایف پی/ فائل

MULTAN: آئی ایم ایف حکام کے ساتھ مذاکرات، این آراوکیس کی سماعت۔ عدالت عالیہ کی جانب سے خط لکھنے کیلیے5 اکتوبر تک ڈیڈلائن دیے جانے اورپرانے سودوں کے تصفیوں کے دبائوکے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوبھی اتارچڑھائوکے بعدمعمولی نوعیت کی تیزی رونماہوئی۔

لیکن اسکے باوجود52.14 فیصدحصص کی قیمتیںگرگئیں اورسرمایہ کاروںکے مزید5 ارب28 کروڑ54 لاکھ53ہزار734روپے ڈوب گئے۔

ابتدائی اوقات کے دوران بعض بلیوچپس میں خریداری سرگرمیوں کے باعث ایک موقع پر59.19 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی15400 کی حد بحال ہوگئی تھی۔

لیکن گزشتہ تین سیشنزکے دوران مذکورہ حدکے استحکام میںمزاحمت کاسامناہے ،بدھ کوایک بارپھرمذکورہ حدبحال ہونے کے بعددوبارہ گرگئی۔

ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں اور این بی ایف سیز کی جانب سے مجموعی طور پر41 لاکھ10 ہزار729 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری بھی کی گئی لیکن اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں صرف مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔

کیونکہ ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے18 لاکھ91 ہزار975 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سیایک لاکھ ایک ہزار64 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے18 لاکھ52 ہزار174 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے2 ہزار81 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے2 لاکھ63 ہزار435 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔

مندی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس25.96پوائنٹس کے اضافے سے 15399.42 ہوگیاجبکہ کے ایس ای30 انڈیکس8.52 پوائنٹس کی کمی سے12958.43 اور کے ایم آئی30 انڈیکس74.95 پوائنٹس کے اضافے سے27260.12 ہوگیا۔

کاروباری حجم منگل کی نسبت21.53 فیصدکم رہا اور مجموعی طور پر8کروڑ26 لاکھ70 ہزار490حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار326 کمپنیوں کے حصص تک محدودرہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں