تحریک انصاف کو کراچی میں جلسے کی اجازت دے دی گئی

تحریک انصاف نے محکمہ داخلہ سے مزار قائد کے سامنے جلسے کی اجازت مانگی تھی

تحریک انصاف کے جلسے میں سکیورٹی انتظامات کیلئے ضلعی ڈپٹی کمشنر نے اجلاس طلب کرلیا ، فوٹو:فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے تحریک انصاف کو شہر میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے محکمہ داخلہ کو 21 ستمبر اتوار کے روز کراچی میں مزار قائد کے سامنے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی گئی تھی جسے محکمہ داخلہ نے منظور کرتے ہوئے جلسے کی اجازت دے دی ہے جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے لیے ضلعی ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں جلسے کے انتظامات اور سکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔


 
Load Next Story