عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر جمشید دستی کو ساتھیوں سمیت بری کردیا

بند توڑنے کے معاملے پر پولیس کی جانب سے قائم مقدمہ پر گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی نے خود گرفتاری پیش کردی تھی


ویب ڈیسک September 19, 2014
مظفرگڑھ کی سیشن عدالت کے سامنے جمشید دستی اوران کے ساتھیوں کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ فوٹو: فائل

GERMANY:

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو سیشن عدالت نے عدم ثبوت پر ساتھیوں سمیت بری کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ میں بند توڑنے کے معاملے پر پولیس کی جانب سے قائم کردہ مقدمہ پر گزشتہ روز جمشید دستی نے اپنے 11 ساتھیوں سمیت تھانہ سٹی میں گرفتاری پیش کردی تھی آج جب انہیں پولیس نے سیشن عدالت کے روبرو پیش کیا تو معزز عدالت نے عدم ثبوت کی بنا کر جمشید دستی سمیت ان کے دیگر ساتھیوں کو بری کردیا۔


واضح رہے کہ سیلابی پانی مظفر گڑھ کے دیہی علاقوں میں چھوڑنے اور بند توڑنے کے معاملے پر جمشید دستی اور مخالف گروپ کے درمیان 16 ستمبر کو شدید ہاتھا پائی ہوئی اور اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر لڑائی ختم کرانے کی کوشش کی تو اس دوران جمشید دستی کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر زدو کوب کیا اور پولیس وین کے شیشے بھی توڑ دیئے تھے۔




 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں